NewsHub

چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 21نومبر کو ہو گی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا اور 12ربیع الاول بروز بدھ 21نومبر کو ہو گی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر سربراہی کراچی میں منعقد ہوا جس میں علما کرام کے ساتھ ساتھ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ ملک کے تمام صوبائی دارالحکومت میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے تاہم ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا 12 ربیع الاول شایان شان انداز میں منانے کا اعلان

مفتی منیب نے بتایا کہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول 1440ہجری 10نومبر بروز ہفتے کو ہو گی اور 12ربیع الاول بدھ 21نومبر کو ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال 12ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

Read More
  • 483
Loading ···
No more