NewsHub

گھرکے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ’نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ میں رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے اور فارم کہاں سے ملے گا؟ جانئے تفصیلات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام‘ کیلئے رجسٹریشن کیسے کرائی جائے، طریقہ بتا دیا گیا، رجسٹریشن فارم بھی نادرا نے جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’’ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ‘‘کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے، جو نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔پہلے مرحلے میں سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد،سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں جو

تمام معلومات درج کرنے کے بعد 22اکتوبر سے 21دسمبر 2018ءتک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں مبلغ 250 روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔نہاؤسنگ پروگرام میں ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جن کے پاس پاکستان میں اپنی ملکیت میں کوئی گھر نہیں ہے جبکہ ایک خاندان میں سے صرف ایک فرد ہی اس اسکیم میں درخوست دینے کا اہل ہو گا۔
Read More
  • 162
Loading ···
No more