NewsHub

مودی اس دلہن کی طرح جو روٹیاں کم پکاتی ،چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے: نوجوت سندھو

اندور (وائس آف اےشےا) کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ مودی جی ا±س دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے تاکہ محلے والوں کو یہ پتہ چلے کہ وہ کام کر رہی ہے۔ بس یہی ہوا ہے مودی سرکار میں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نوجوت سنگھ نے اندور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسی پر اکتفا نہیں کیا۔انہوں نے مودی کو جھوٹوں کا سرداراور منقسم اعلیٰ قرار دینے کے ساتھ ساتھ امبانی اور اڈانی کا بزنس منیجر بھی گردانا ہے۔انہوں نے اندور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ’کالے انگریزوں‘ کو نکال باہر کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس مولانا آزاد اور مہاتما گاندھی کی پارٹی ہے جس نے ہندوستان کے لوگوں کو انگریزوں سے آزادی دلائی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک سکھ ہوں اور مودی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے تمام قومی سوالوں پر مناظرہ کر لیں۔

Read More
  • 705
Loading ···
No more