پاکستا ن میں عام انتخابات کا التواء، نوازشریف کی گرفتاری، بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا، سی این این انڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا، چونکا دینے والے انکشافات

ممبئی(نیوزڈیسک)پاکستا ن میں عام انتخابات کا التواء، نوازشریف کی گرفتاری، بھارتی میڈیا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا، سی این این انڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا، چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے اردو نیوز18،سی این این انڈیانے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کوپاکستان حکومت نے ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈال دیا ہے جس کے بعد اب وہ ملک سے باہر نہیںجا سکیں گے۔اردو نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کی تاریخ ملتوی

ہو سکتی ہے۔ پیر کو ہی نواز شریف کے وکیل نے چیف جسٹس کی ہدایات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو کسی بھی وقت گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔رپورٹ میں بھارتی میڈیا نے پاکستانی فوج کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اب فوج نواز شریف پر لگے این بی اے کیس کو واپس لینا چاہتی ہے۔
Read More
  • 519
Loading ···
No more