NewsHub

جازموبی لنک کی ناقص سروس صارفین کیلئے درد سر بن گئی۔اکثریت نیٹ ورکتبدیل کرنے پر مجبور

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا +غفور احمد گل))جازموبی لنک کی ناقص سروس صارفین کیلئے درد سر بن گئی۔اکثریت نیٹ ورکتبدیل کرنے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق کوٹلہ ارب علی خان اور گردو نواح میں چند مہینوں سے جاز موبی لنک کی سروس انتہائی خراب جا رہی ہے، صارفین ہیلپ لائین اور فرنچائز رابطہ کر کر کے اکتا چکے ہیں ، واضح رہے کہ کوٹلہ ارب علی خان اور گردونواح میں سب سے زیادہ تعداد جاز صارفین کی ہے ، اور کوٹلہ میں واحد فرنچائز بھی صرف جاز ہی کی ہے اور پہلا ٹاور بھی جاز کا ہی لگا تھا۔ لیکن اس کے باوجود جب سے جاز وارد کا الحاق ہوا ہے تب سے کوٹلہ میں سروس کا معیار انتہائی گر چکا ہے، تھری جی فور جی تو درکنار عام کالز اور میسجز کی سروس بھی ٹھیک نہیں آرہی، اکثر کال کی جائے تو متعلقہ صارف کے نمبر سے جواب ملتا ہے کہ آپ کا مطلوبہ نمبر بند جا رہا ہے۔چھت ی اکھلی جگہ پر ہونے کی صورت میں کال ملنا ممکن ہوتا ہے۔کوٹلہ شہر میں جاز وارد دونوں کا ٹاور ہونے کے باوجود اتنی خراب سروس صارفین سے سخت زیادتی ہے، کاروباری افراد کی اکثریت جاز استعمال کرتی ہے جوکہ اپنے رابطے بحال رکھنے کیلئے دوسرے نیٹ ورکس پر جانے کیلئے مجبور ہے ۔صارفین نے موبی لنک ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس نقص کو دور کرکے بہتر سروس مہیا کی جائےْ
Read More
  • 373
  • 355
Loading ···
No more