NewsHub

اے این پی امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 میں انتخابات ملتوی

اسلام آباد: الیکشن 2018 کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی شہادت کے بعد خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کی وفات کے باعث ملتوی ہوئے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی کے 78کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں، جس کے لیے سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

پی کے 78 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور بھی گزشتہ روز پشاور میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران اسٹیج کی جانب جا رہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنا ڈالا، اس واقعے میں اے این پی رہنما سمیت 20 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

فیس بک تبصرے

تبصرے

Read More
  • 239
Loading ···
No more