NewsHub

امریکا کی عافیہ صدیقی کے معاملے پر غور کی یقین دہانی

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرادی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی حکومت، امریکا کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ تواتر سے اٹھاتی رہی ہے اور ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے باقاعدہ ملاقات بھی ہوتی ہے تاکہ ان کی خیریت دریافت کی جاسکے اور اگر عافیہ صدیقی کا کوئی پیغام ہو تو وہ بھی ان کے خاندان تک پہنچایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کے تمام انسانی اور قانونی حقوق کے احترام کا معاملہ 6 نومبر کو امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے سامنے بھی اٹھایا گیا، جس پر امریکی وفد کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے کوشاں‘

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جلد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا تھا جس میں انہوں نے رہائی میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

Read More
  • 544
Loading ···
No more