NewsHub

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے


لاہور: (30اکتوبر، 2018) وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ سو روزہ پلان کا جائزہ لینے سمیت متعدد اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم پی ٹی آئی حکومت کے سو روزہ پلان کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرینگے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی اور حکومت پنجاب کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔

شمالی، وسطی اور مغربی پنجاب کے نئے ریجنل صدور کا اعلان کر دیا گیا

محمد غلام سرور مغربی پنجاب کے صدر مقرر #PTI @ArshadDadPTI pic.twitter.com/3ktzIkgwMU

— PTI (@PTIofficial) October 29, 2018

واضح رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے نئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق وسطی پنجاب کی صدارت تبدیل کرتے ہوئے علیم خان کی جگہ عمر ڈار کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ غلام سرور خان مغربی پنجاب کے صدر مقرر، انجینئر عطا اللہ شادی خیل شمالی پنجاب جبکہ اعجاز چوہدری کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بلاتفریق احتساب پاکستان کی بنیاد ہے، عمران خان

 

 

 

 

Spread the love
AbbTakk News Abbtakk Pakistan Islamabad] Lahore visit Pakistan pakistan news pm imran PM Imran Khan To Visit Lahore Today pti punjab 2018-10-30
shakir shaikh
Read More
  • 426
Loading ···
No more