NewsHub

اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن بس منصوبہ 4سال بعد بھی

,

کراچی ( 92 نیوز) اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن بس منصوبہ 4سال بعدبھی مکمل نہ ہوسکا،سندھ حکومت نے اورنگی ٹاؤن کے رہائشی افراد کے لیے اورنج لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد 4 سال قبل رکھا  ،منصوبے پر کام جاری ہے لیکن  پراجیکٹ کا کام کب مکمل ہوگا کسی کو کچھ خبر نہیں۔

,

سائیں قائم علی شاہ نے سال 2016 میں 3 اعشاریہ 7 کلو میٹر پر محیط  اورنج لائن منصوبے کا سنگ بیناد رکھا،جیسے ایک سال میں مکمل ہونا تھا۔

,

ترقی کا یہ خواب پورا نہ ہوسکا،دھول مٹی اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں  اورنگی ٹاون کے باسیوں کا نصیب ٹھہرا ۔

,

متاثرہ افراد کہتے ہیں کہ منصوبے نے اب  تک پریشانی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

,

اورنج لائن منصوبہ چار سال گزرنے کے باوجود مکمل ہوا ہے نہ ہی  اس کے مکمل ہونے کے آثار نظر آتے ہیں۔ اورنج لائن منصوبے کی تکمیل میں تاخیر سے مکین شدید پریشان اذیت کا شکار ہیں۔

Read More
  • 540
Loading ···
No more