NewsHub

لاہور کا 100کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا انکے دور حکومت میں 17سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا؛ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل

لاہور(صدف نعیم سے)ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور کا 100کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا انکے دور حکومت میں 17سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں چونا لگایا۔نام نہاد پنجاب سپیڈ کے دور کی جو بھی فائل کھولی کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آیا۔لاہوریوں کے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر بھی کمیشن کمانے سے باز نہ آئے۔گزشتہ دور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں لمبا مال بنایا گیا۔56کمپنیوں سمیت ہر کام عجلت اور من پسند لوگوں کو نوازنے کے لیے کیا گیا۔ عوام کو صاف پانی تونہ مل سکا لیکن شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں روپے کمیشن ضرور کمایا۔شوباز شریف اداروں کو دھمکانے کی بجائے اپنی اور اہل خانہ کی ٹی ٹیز کا حساب دیں۔لاہور پارکنگ کمپنی، ماڈل بازار اور صاف پانی جیسے منصوبے کرپشن کی زندہ مثالیں ہیں۔اپنے دور میں شوبازیوں سے عوام کو گمراہ کرنے والے اب قومی اداروں پر بدنام کر رہے ہیں۔چچا بھتیجی پارٹی صدارت کیلئے لڑائی بعد میں کریں پہلے لوٹی دولت کا حساب دیں۔

Read More
  • 162
Loading ···
No more