NewsHub

ورلڈکپ ہاکی: افتتاحی میچ میں پاکستان کو جرمنی کے ہاتھوں 0-1 سے شکست

Posted on December 2, 2018 By Majid Khan کھیل

Pakistan and Germany

بھوونیشور (جیوڈیسک) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو جرمنی نے 0-1 سے شکست دے دی۔

جرمنی کی جانب سے مارکو نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا۔ جرمنی اور پاکستان کی ٹیمیں چار سال بعد ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں تھیں۔

دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور جرمنی فاتح رہا تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جارہا ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمئین جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Read More
  • 396
Loading ···
No more