NewsHub

وزیر اعظم نے جنرل راحیل کو مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے کے لیے این او سی جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے بّری فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت سنبھالنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے جس کے بعد جنرل راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ این او سی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے جاری کیا ہے۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی میں سعودی عرب نے خصوصی دلچپسی ظاہر کی تھی جس کے بعد بّری فوج کے سابق سربراہ نے این او سی جاری کرنے کی درخواست دی۔

’راحیل شریف نے اب تک ’این او سی‘ نہیں مانگا‘

’ایران کے لیے عالم، سعودی عرب کے لیے دہشت گرد‘

عسکری اتحاد: راحیل شریف کی قیادت پر ایران کو تحفظات

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف گذشتہ برس نومبر میں اپنے عہدے کی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے تھے جن کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستانی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ راحیل شریف نے بطور آرمی چیف اپنی سروس میں توسیع لینے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔ پاکستانی سیاست دانوں نے راحیل شریف کے اس فیصلے کو سراہا تھا۔

وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جنرل راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا گیا

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی طرف سے این او سی کے بارے میں دی گئی درخواست پر قانون کے مطابق وزارت دفاع میں جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد این او سی جاری کرنے کے بارے میں فائل وزیر اعظم کو بھجوائی گئی۔

وزارت دفاع کے ایک اہلکار کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جنرل راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا گیا۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ 39 مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حزب مخالف کی دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کی فوج کا سربراہ مقرر کرنے کے لیے این او سی جاری کرنے کے معاملے کو پارلیمنٹ لے کر گئی ہے۔ تاہم یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لائے جانے سے پہلے ہی حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا ہے۔

Read More
  • 536
  • 746
Loading ···
No more