NewsHub

بدین سے کروڑوں روپے مالیت کے زہریلے سانپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

محکمہ تحفظِ جنگلی حیات بدین نے بڑی کارروائی کرتےہوئے زہریلے سانپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

 محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے نوکوٹ سے کراچی جانے والی ایک مشکوک گاڑی سے 150 مختلف نایاب نسل کے سانپ برآمد کرلئے۔ ملزم الہڈنو جوگی خوفناک سانپ کراچی پہنچاتا تها جہاں سے یہ مختلف ممالک کو اسمگل کئے جاتے تهے۔

ان سانپوں کا زہر انتہائی قیمتی ہے جوکہ ان کی بقاعدہ فارمنگ کرکے نکالا جاتا ہے۔ ان سانپوں کا زہر اتنا خوفناک ہے کہ ڈسے جانے والا شخص چند سیکنڈ میں موت کی آغوش میں پہنچ جاتا ہے۔ ان سانپوں میں 3 بلیک کوبرا، 30 سانس میں زہر چهوڑنے والے سانپ، 10 دو منہ والے سانپ، 15 کوراڑ اور 92 لنڈی نسل کے سانپ شامل ہیں۔

ان تمام سانپوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ملزم اللہ ڈنو اور گل حسن کے خلاف ایف آئی آر نمبر 46-2018 درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کا آج کورٹ میں چالان  پیش کیا گیاہے۔ ملزمان نے بیان دیاہےکہ ان سانپوں سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری میں مدد لی جاتی ہے

 
 
Read More
  • 342
Loading ···
No more