NewsHub

سید حسن عسکری کا ٹورانٹو ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

Posted on June 12, 2019 By Majid Khan تارکین وطن

Syed Hassan

ٹورانٹو کیلنڈر (فرخ وسیم بٹ) پاکستان انچارج کرائم سین یونٹ سید حسن عسکری (جمال پور سیداں گجرات) کی کینیڈا آمد سید حسن عسکری اپنے نجی دورہ کے سلسلہ میں جب ٹورانٹو ایئرپورٹ پہنچے تو کینیڈا کی معروف سیاسی۔سماجی کاروباری اور ق لیگ کینیڈا کے چیف ایگزیکٹیو اور سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود کے نہایت قریبی ساتھی غلام غوث بٹ میں نے اپنے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ٹورانٹو ایئرپورٹ پر سید حسن عسکری کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

استقبالیہ وفد میں پیر سید حسنین آصف (سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید کبیر الدین شاہ دولہ گجرات ) کینیڈا کی معروف کاروباری شخصیات سید عرفان شاہ ۔سید بوبی شاہ ۔سید علی شاہ ۔سید قاسم شاہ ۔چوہدری عامر اور مرزا طاہر بھی شامل تھے سید حسن عسکری نے ائیرپورٹ پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے کینیڈا آمد ہوئی ہے اور میرا یہاں تقریبا ایک ماہ کا قیام ہوگا انہوں نے غلام غوث بٹ۔ پیر سید حسنین آصف اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا کہ جہنوں اتنے پیار اور خلوص سے انہیں استقبالیہ دیا۔

Read More
  • 758
Loading ···
No more