NewsHub

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 897 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند


کراچی:(29 اکتوبر 2018) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران زبردست تیزی کا رجحان د یکھا گیا اور کاروبار کے احتتام پر 100 انڈیکس 897 پوانٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 330 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ نے 41 ہزار کے نفسیاتی سطح کو بھی عبور کیا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 950 سے زائد پوائنٹس کا بھی اضافہ ہوا۔ تاہم کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 897 پوانٹس اضافہ کے ساتھ 41 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعے کے دن بازار حصص میں 924 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ 924 پوانٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار556 پوانٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بینک اسلامی کا آن لائن سسٹم ہیک، لاکھوں ڈالر غائب

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اڑان، قیمت میں اضافہ

Spread the love
100 Index AbbTakk News business first working day Karachi positive PSX پاکستان اسٹاک ایکسچینج 897 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند 2018-10-29
Hassam Alam
Read More
  • 153
Loading ···
No more