NewsHub

رحیم یار خان: اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 10 مسافر جاں بحق، 83 زخمی

رحیم یار خان کے قریب صادق آباد میں دلبہار اسٹیشن پر دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی نتیجے میں 10 مسافر جاں بحق اور 83 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) صادق آباد کے مطابق دلبہار اسٹیشن پر لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 سے 4 بوگیاں الٹ گئیں اور 6 سے 7 بوگیاں شدید متاثرہوئیں جبکہ اکبر ایکسپریس کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ ابتدائی خبر ہے اس میں مزید اپڈیٹ کیا جارہا ہے

Read More
  • 334
Loading ···
No more