NewsHub

آل شریف این آر او کیلئے تڑپ رہے ہیں ، فیاض الحسن

,

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  آل شریف این آر او کے لئے تڑپ رہے ہیں ، شرم و حیا کی دوا لی ہوتی تو شہباز شریف خود مستعفی ہو جاتے ۔

,

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو شرم و حیات کا ثبوت دیتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے ،  نواز شریف کی لندن بھجوانے کی خواہش پوری نہیں کر سکتے ۔

,

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  آل شریف کے لئے ہر روز ایک قیامت برپا ہوتی ہے ، جمہوریت کی بڑھکیں مارنے والوں سے جیل کا ایک مچھر برداشت نہیں ہوگا۔

Read More
  • 397
Loading ···
No more