NewsHub

کراچی ، گھریلو مسائل سے تنگ نوجوان بجلی کے ہائی ٹی

,

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں گھریلو مسائل سے تنگ نوجوان بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تاہم نفسیاتی ڈاکٹر نوجوان کو پول سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔

,

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی پر نوجوان  شاکر بجلی کے ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا۔ خودکشی کی دھمکیاں، چیخا چلایا، خوب غصہ دکھایا۔

,

کے الیکٹرک نے لائن پر بجلی سپلائی فوری معطل کر دی۔ پولیس پہنچی، علاقہ ناظم اور رضا کار بھی آئے۔ سمجھایا، بجھایا پر نوجوان کو کچھ سمجھ نہ آیا۔

,

اہلخانہ کی کوششیں بھی سود مند ثابت نہ ہوئی۔ نوجوان کا نیچے آنے سے انکار، موبائل فون بھی پھینک دیا۔

,

بلاآخر پانچ گھنٹوں بعد نفسیاتی ڈاکٹر کی آمد ہوئی۔ اسنارکل پر سوار ہوکر کامیاب مذاکرات ہوئے اور نوجوان کو نیچے اتارنے میں کامیابی مل گئی۔ پھر کیا تھا، گرفتاری کی منتظر پولیس نوجوان کو ساتھ لے گئی۔

Read More
  • 605
Loading ···
No more