NewsHub

محمد بن سلمان کا دورہ، اہم سامان اور سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ان کی آمد کے پیش نظر ضروری سامان پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے دورہ پاکستان پر آئیں گے اور ان کی آمد سے قبل تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے سعودی عرب کا سب سے بڑا ’سرمایہ کاری پیکج‘ تیار

محمد بن سلمان کی آمد کی پیش نظر اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹل مکمل طور پر جبکہ دو جزوی طور پر بک کر لیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے میڈیا نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی ولی کی سیکیورٹی اور ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی اور دو روز پاکستان میں قیام کے سلسلے میں محمد بن سلمان کی ورزش کا سامان، فرنیچر، ضروری اشیا کے 5 ٹرک مقامی ہوٹل پہنچ چکے ہیں۔

محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی وفود اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے جبکہ سعودی ولی کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمال خاشقجی کی لاش کہاں ہے، ہمیں علم نہیں، سعودی عرب

محمد بن سلمان پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے جہاں انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پرانے تعلقات ہیں اور سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔

Read More
  • 736
Loading ···
No more