NewsHub

شہباز شریف کی گرفتاری،وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پربڑا قدم اٹھالیا، اسلام آباد سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو طلب کر لیا ، اجلاس میں حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پرعملدرآمد سمیت شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نئے آئی ایم ایف پروگرام،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا، حکومت کے پہلے سو دنوں کے پروگرام پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری اور ناجائز اثاثہ جات کی واپسی

پر بھی غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک کی داخلی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Read More
  • 408
Loading ···
No more