NewsHub

پانچ سالہ منصوبوں کی منظوری کیلئے نجکاری کمیشن کا اجلاس آج

نجکاری کمیشن کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں نجکاری کا پانچ سالہ منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پی ایس او سمیت کئی اداروں کی نجکاری کی سمری بھی  پیش کی جائے گی۔ پی آئی اے اور اسٹیل مل کی نجکاری تنظیم نو کے بعد ہوگی۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت نجکاری کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ اداروں کی نجکاری کا پانچ سالہ منصوبہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ پلان میں ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک اور پی ایس او سمیت کئی دیگر ادارے شامل ہیں۔ پی آئی اے اوراسٹیل مل کی نجکاری سے پہلے دونوں اداروں میں بہتری لائی جائے گی۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی بورڈ کے فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی۔

 
 
Read More
  • 625
Loading ···
No more