NewsHub

روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 148 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج (جمعرات) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

ٹریڈنگ کے دوران انٹربینک میں دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 141.50 روپے تھی، جو اب بڑھ کر 148 روپے ہوگئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ 148 روپے تک پہنچ گئی، جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح سے پھر 144 پر واپسی

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں جاری کمی کی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

مارکیٹ میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں مزید 15 سے 20 فیصد کمی کا امکان ہے۔

نوٹ: مذکورہ رپورٹ میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں جسے دیکھنے کے لیے لنک کو ریفریش کریں۔

Read More
  • 701
Loading ···
No more