NewsHub

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے تک اضافہ متوقع

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

اوگرا کے اگلے ماہ دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی جس کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

سمری میں پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر بڑھانے جبکہ ڈیزل کی قیمت 13 روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اگر اوگرا سفارشات من و عن مان لیں تو پھر 31 اکتوبر اور یکم نومبر کی درمیانی شب بارہ بجے سے پیٹرول 102 اور ڈیزل 120 روپے فی لیٹر ہوجائے گا ۔

 

 
 
Read More
  • 622
Loading ···
No more