NewsHub

پاکستان کا بڑے پن کا مظاہرہ مگر بھارت کا پاکستانی

,

نیو دہلی (92 نیوز) پاکستان نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا لیکن بھارت گھٹیا پن اور منافقت پر اتر آیا۔ نریندر مودی نے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت مانگی تو پاکستان نے کھلے دل سے اجازت دی لیکن بھارت نے پاکستانی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

,

بھارت نے بظاہر پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے موقف اپنایا بھارتی وزیراعظم کا طیارہ براستہ عمان ایران  بشکک جائے گا لیکن حقائق بھارتی حکومت کے منافقانہ فیصلے کے برعکس ہیں۔ مودی کا طیارہ پھر بھی پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا۔

,

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ جنوبی روٹ سے گزرے گا جو براستہ کراچی، ہنگول، گوادر، عمان، ایران، کرغزستان جائیگا۔ بس بھارتی حکومت نے بظاہر اپنے عوام پر پاکستان دشمن بیانیہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

Read More
  • 199
Loading ···
No more