رمضان کا چاند نظر آگیا ، پہلا روزہ کل ہوگا

کراچی : رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مقامات سے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا ، جس کے بعد رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی  ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی ۔چاند کی رویت کا شرعی اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا۔

دوسری جانب  ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دینے کا امکان  ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج کراچی میں غروب آفتاب سات بج کر دس  منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد چاند اکسٹھ منٹ تک  آسمان پر موجود رہے گا۔

Read More
  • 836
Loading ···
No more