NewsHub

یوم آزادی پر گوگل کا نیا ڈوڈل

گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈلز تیار کرتا رہتا ہے، اتوار (13 اگست) اور پیر (14 اگست) کی درمیانی شب پاکستان کی آزادی کے 72 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔

عام طور پر ایک ڈوڈل کسی ملک کی ثقافت اور روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر خیبر پاس کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے جس کے اوپر قومی پرچم موجود ہے جبکہ نیچے سبز رنگ کے چوکور باکس میں سفید حروف میں گوگل لکھا ہے۔

گوگل 2011 سے پاکستان کے یوم آزادی پر ڈوڈل بنا رہا ہے، سب سے پہلے اس نے چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزئین سبز رنگ کے ڈوڈل کے ذریعے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا۔

2011 — فوٹو : اسکرین شاٹ

اسی طرح 2012ء میں دنیا بھر میں مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ کو گوگل ڈوڈل کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔

2012 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2013 میں گوگل ڈوڈل بالکل ہی منفرد تھا جس میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی 'کے ٹو' کے ذریعے شمالی علاقہ جات کو دکھایا گیا اور پس منظر میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو دکھایا گیا جو ایک پہاڑ پر چاند ستارے کے نیچے کھڑا تھا۔

2013 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2014 میں گوگل کی جانب سے اسلام آباد میں واقع قومی یادگار یا پاکستان مونومنٹ کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی گئی۔

2014 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2015 کا گوگل ڈوڈل بهی پاکستان کی تاریخ کے ایک خوبصورت گوشے کی عکاسی پر مبنی تها، جس میں لاہور کے شاہی قلعے کو دکهایا گیا تھا۔

2015 — فوٹو : اسکرین شاٹ

2016 میں گوگل نے موئن جو دڑو کے نوادرات کی تصویر کے ذریعے مبارکباد دی۔

2016 —فوٹو: اسکرین شاٹ

2017 میں بھی گوگل نے پاکستانی پرچم کو ڈوڈل کا حصہ بنایا تھا۔

اسکرین شاٹ

2018 میں پہلی بار گوگل کی جانب سے انیمیٹڈ ڈوڈل تیار کیا گیا تھا جس میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہا تھا۔

Read More
  • 411
Loading ···
No more