NewsHub

سوئی سدرن، نادرن کے نئے سربراہ تعینات

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سربراہان کو گزشتہ ماہ پنجاب اور سندھ میں پیدا ہونے والے گیس بحران پر برطرف کیے جانے کے ایک روز بعد ہی دونوں کمپنیوں کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو تعینات کردیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمران فاروقی کو ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: گیس بحران: وزیراعظم کا گیس کمپنیوں کے سربراہان 'فوری ہٹانے' کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ ’عمران فارقی کو ڈی ایم ڈی کارپوریٹ افیئرز) کے علاوہ اضافی چارج دیا گیا ہے‘۔

اس ہی طرح حکومت نے ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر عامر طفیل کو تعینات کیا۔

عامر طفیل اس وقت ایس این جی پی ایل میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سروسز) کے عہدے پر تعینات تھے اور انہیں ایم ڈی کے عہدے پر 90 دن کے آزمائشی مدت پر تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صنعتکاروں کا گیس پریشر میں شدید کمی پر صنعتیں بند کرنے کا اعلان

ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر طفیل کمپنی کے سب سے سینیئر ایگزیکٹو ہیں جو 2004 سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے نئے ایم ڈی 27 سال ملک سے باہر کام کرچکے ہیں اور ان کے پاس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری بھی ہے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 11 جنوری 2019 میں شائع ہوئی

Read More
  • 175
Loading ···
No more