NewsHub

لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں دھرنا دوسرے

,

 لاہور (92 نیوز) لاہور کے مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پروموشن اور سروس اسٹرکچر تبدیل کرنے کے حق میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

,

 صوبہ بھر سےآئی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے  دو دن سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات صرف اتنے  ہیں کہ ہمیں اپ گریڈ کیا جائے اور ریگولر کیا جائے۔

,

 صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے دھمکیاں دلوائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوٹیفکیشن لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

,

لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات کی ضد پر قائم ہیں جبکہ بعض نے تو سڑک پر بستربھی بچھالئے ہیں۔

Read More
  • 313
Loading ···
No more