NewsHub

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے رجسٹریشن فارم جاری


اسلام آباد: (11اکتوبر، 2018) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا ہے، پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے سات اضلاع کا انتخاب کیا گیا جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے،پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

منصوبے کے تحت اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں گے، حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی اور وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی“ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، اگر ملک میں منی لانڈرنگ کو روکا جاتا تو قرضوں کے پیچھے نہ جانا پڑتا، ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے پیسہ چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں، اصلاحات کے اثرات چھ ماہ بعد آئیں گے۔ اٹھارہ ارب ڈالرز کا خسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کا نظام چلانے کیلئے ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ دوست ممالک کی مدد اور دوسرا آئی ایم ایف ہے۔ تاہم لوگ ایسے بتا رہے ہیں جیسے کوئی قیامت آ گئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازا لیکن بد قسمتی سے ملک میں گڈ گورننس نہیں تھی۔ حوصلہ رکھیں، تھوڑی دیر مشکل دور سے گزرنا پڑے گا، وقت زیادہ دور نہیں اچھا وقت آئے گا۔ انہوں نے ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن دے گی اور اسے میں مانیٹر کروں گا جبکہ ہاؤسنگ اسکیم میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ بھی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑا مسئلہ ہے، عام آدمی کبھی گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اس ہاؤسنگ سکیم منصوبے کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی۔ اس منصوبے کے ساتھ 40 صنعتوں کا تعلق ہے جو چلیں گی۔ پچاس لاکھ گھر ہمارا ٹارگٹ ہیں جو پانچ سالوں کے اندر بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ”نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی“ بنانے کا اعلان کردیا

Spread the love
AbbTakk News Abbtakk Pakistan Imran Khan Islamabad] Pakistan PM 2018-10-11
shakir shaikh
Read More
  • 782
Loading ···
No more