NewsHub

کراچی،سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور لٹ گئے

,

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور بھی  ڈکیتوں سے بچ نہ سکے ، موٹرسائیکل سوار ملزموں نے خواجہ صاحب کو لوٹ لیا۔

,

کراچی کے علاقےکلفٹن تین تلوار کے قریب ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصور کو موٹر سائیکل سوار دو مسلح افراد نے روکا اور ان سے موبائل فون،،قیمتی گھڑی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

,

سابق رکن قومی اسمبلی نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  ان کی جان کو  بھی خطرہ ہے۔خواجہ سہیل منصور نے لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری  کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

,

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شبانہ کاوشوں کی بدولت بد امنی کے واقعات میں واضح کمی آچکی ہے ، لیکن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پانا تاحال  پولیس  کے لئے ممکن نہ ہو سکا ۔

Read More
  • 268
Loading ···
No more