NewsHub

ہاکی ورلڈ کپ: اہم ترین میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر

Posted on December 6, 2018 By Majid Khan کھیل

Pakistan vs Malaysia

بھونیشور (جیوڈیسک) بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اہم میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 4 منٹ بعد ہی ملائیشیا کے فیصل ساری نے گیند کو پوسٹ میں ڈال کر مقابلہ برابر کردیا۔

بھارت کے شہر بھونیشور میں جاری ہاکی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس نے اپنا دوسرا میچ ملائیشیا کے خلاف کھیلا۔

آج کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں جرمنی نے ہالینڈ کو 1-4 سے شکست دی۔

پول ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read More
  • 712
Loading ···
No more