NewsHub

بلاول بھارت کی زبان بول رہے ہیں ، شیخ رشید

,

 راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا بلاول بھارت کی زبان بول رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بلاول کوسمجھا لیں۔

,

ایل این جی کرپشن کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نیب راولپنڈی آفس میں بطورشکایت کنندہ پیش ہوئے۔ شواہد نیب کے حوالے کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرایا جس میں کہا جان بوجھ کر ایل این جی معاہدہ مہنگے داموں قطر کیساتھ کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا اور ایل این جی ٹھیکہ کی منظوری دی۔

,

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے توپوں کا رخ بلاول بھٹو کی جانب کر دیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا

,

بلاول بھٹو بھارتی کی زبان بول رہے ہیں ، انکے ٹرائل میں پیش نہ ہونے کے باعث بے نظیربھٹو کیس کے ملزمان بری ہو گئے۔ پیپلزپارٹی مرکزی رہنماء بلاول کوسمجھا لیں ، ڈر ہے بلاول کپڑے پھاڑ کر تھانے میں انکے خلاف رپورٹ درج نہ کروا دئیں۔

,

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹرپل ایس ، ان کا کیس بھی ٹرپل ایس سب چور پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے کہا فالودے ، کچوری اور دہی بلے والوں کے اکاؤنٹ سے برآمد ہونے والے رقم عوام کی ہے جس کا حساب ہونا چاہے۔ جو مارچ میں پھرنا تھا وہ جھاڑو اب مئی جون میں پھرے گا۔ چوروں کی چوری کی سزا عمران خان کی حکومت کو مل رہی ہے۔

,

وزیر ریلوے نے ایل این جی سکینڈل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ثبوت سپریم کورٹ کو دیئے وہی نیب کو دیئے۔ شاہد خاقان عباسی کو پہلے بھی چیلنج کیا تھا کہ آجائیں آپ۔

Read More
  • 303
Loading ···
No more