NewsHub

اعظم سواتی نے وزیر اعظم کو استعفیٰ پیش کر دیا

,

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔

,

سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے تبادلہ کے معاملے کا از خود نوٹس لیا گیا جس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ میں  اعظم سواتی کو قصور وار ٹھہرایا گیا تھا۔

,

اعظم سواتی نے عدالت عظمیٰ سے معافی بھی مانگی اور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے کی پیشکش کی ۔ عدالت نے معافی نامہ اور ڈیم فنڈ کیلئے رقم دینے کی پیشکش مسترد کر دی تھی ۔

,

چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے اعظم سواتی کے خلاف آرٹیکل 62ایف ون کے تحت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا تھا۔

Read More
  • 262
Loading ···
No more