NewsHub

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی میں شہید سہیل شاہد کی غائ

,

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی واردات کے دوران شہید ہونے والے سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ میں رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

,

 سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان انجینئر سہیل شاہد کی غائبانہ نماز جنازہ شالیمار باغ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کےعزیزو اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہید کی تدفین نیوزی لینڈ میں کی جائے گی۔

,

میڈیا سے گفتگو کرتے شہید کے بھائی نبیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بہت تعاون کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت جلد نیوزی لینڈ راوانہ ہوں گے۔

,

شہید سہیل شاہد کی بیوی اور دو بیٹیاں نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں، جس کے باعث  شہید کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کی جائے گی۔

,

غائبانہ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ، لیگی راہنما خواجہ عمران نذیر، شہباز چودھری اور علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Read More
  • 122
Loading ···
No more