NewsHub

سندھ حکومت کا نئی اور پُرانی موٹر سائیکلوں میں ٹری

,

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے نئی اور پُرانی موٹر سائیکلوں میں ٹریکر لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوادی۔ سمری منظوری کے بعد قانون کی شکل اختیار کر جائے گی۔

,

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ موٹر سائیکل میں ترمیم کا قانون اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔ موٹر سائیکل میں ٹریکرز لگانے کیلئے کمپنیز اور شو روم مالکان کو پابند کیا جائے گا۔

,

جس موٹر سائیکل میں ٹریکر نہیں ہوگا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

,

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹریکر لگنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں استعمال نہیں ہو سکیں گی۔ تمام موٹرسائیکلز میں ٹریکر لگانے کے متعلق تمام اداروں کو پابند کیا جائے گا۔

Read More
  • 563
Loading ···
No more