NewsHub

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز

,

دبئی ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے آخری ون ڈے میں پاکستان نے 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

,

پاکستانی لڑکیوں نے کراچی کا بدلہ دبئی میں اتار دی، پاکستان نے آخری ون ڈے میں 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سدرہ امین کی شاندار ففٹی، ڈیانا بیگ اور ناشرہ سندھو کی تین تین وکٹوں کی مد د سے پاکستان نے پہلی دفعہ ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔

,

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے 47.3اوورز میں 159 رنز بنائے ، قومی ٹیم نے 160 رنز کا ہدف 47.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

,

قومی ٹیم کی اوپنر سدرہ امین نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، ندا ڈار نے 26 اور جویریہ خان نے 24 رنز بنائے ۔

,

کپتان بسمعہ معروف صرف 5رنز بنا پائیں ٹیلر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں ۔

,

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر  پہلے کھیلنے کا فیصلہ  کیا۔ اوپنر کیسیا  ڈیانا بیگ کی گیند پر بغیر  کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئیں جب کہ ساتھی اوپنر ڈینڈرا ڈوٹن 28 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئیں ۔

,

شیمین کیمپبلی 26 اور چیڈیئن نیشن 3رنز بناکر پویلین لوٹیں ۔نتاشہ مکلین 2،چینلی ہینری 6 رنز بناکر چلتی بنیں ۔

,

کپتان سٹیفنی ٹیلر نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  اور ڈیانا بیگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئیں ، ایفی فلچر 21 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ۔

,

ویسٹ انڈیز کی  6 کھلاڑی ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ  ہو سکیں  اور پوری ٹیم 47.3اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

,

پاکستان کی جانب سے ناشرہ سندھو 10 اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کے کامیاب باؤلر رہیں جب کہ ڈیانا بیگ نے 8اوورز میں 42 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

,

ثنا میر ،کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Read More
  • 194
Loading ···
No more