NewsHub

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 5 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننتناگ میں مصروف سڑک پر بھارتی فوج پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ ’تقریباً 2 موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر مامور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو کے پی روڈ پر خودکار رائفل سے نشانہ بنایا اور پیٹرولنگ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکا تھا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے بیس پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے علاقے کو سیل کرتے ہوئے دوسرے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں تقریباً 5 لاکھ بھارتی فوجی اہلکار موجود ہیں جہاں گزشتہ 30 برسوں سے بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق کی جدوجہد جاری ہے، نتیجتاً لاکھوں افراد زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک

یاد رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 44 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی حکومت اور میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات کے اس حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔

Read More
  • 477
Loading ···
No more