NewsHub

متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر ساتھ ہے، وزیر خارجہ

خانیوال(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیر کے موقف پر ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔خانیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نمازِ جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے، ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں، ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں، دراصل عمران خان کا وڑن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Read More
  • 751
Loading ···
No more