NewsHub

وزیر اعظم کے دورہ چین سے اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے: ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے سے ملک کی اقتصادی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی متوقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین اس لیے اہم ہے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے بہت کچھ لے کر آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چین کے خلاف سرد جنگ شروع کر رکھی ہے، پاکستان کے خلاف بھی شکنجہ کسا جا رہا ہے، بھارت کے زریعے انتشار پھیلایا

جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی تجارتی اور مالیاتی نظام پر کاری ضربیں لگائی جا رہی ہیں، ان حالات میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے پاکستان اور چین کو پہلے سے زیادہ ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کے نتیجہ میں چین نہ صرف ادائیگیوں کو متوازن کرنے کے لیے امداد کا اعلان کر سکتا ہے بلکہ اربوں ڈالر کے نیے معاہدے بھی ہو سکتے ہیں۔ کا مزید کہنا تھا کہ چین آئی ایم ایف میں اپنے اثر رسوخ کو استعمال کر کے قرضہ کی شرائط بھی نرم کروا سکتا ہے۔
Read More
  • 592
Loading ···
No more