NewsHub

پارٹی چھوڑنے کی خبریں ، ایم پی اے اشرف انصار ک کے

,

گوجرانوالہ ( 92 نیوز) پارٹی چھوڑنے کی خبروں پرمعاملہ سنگین ہو گیا ،   گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے اشرف انصاری کے گھر کے باہر گولیاں چل گئیں ۔ لیگی کارکن احتجاج کیلئے جمع ہوئے تو گارڈز نے منتشر کرنا چاہا  جس پر دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی ۔

,

مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر جیتنے والے ایم پی اے اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری کا کہنا ہے کہ گھر پر حملہ مسلم لیگ ن  کے ایم پی اے توفیق بٹ نے کرایا ، پولیس نے موقع پر اس کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

,

اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا، چند افراد نے حملہ کیا، پولیس نے توفیق بٹ کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔بھائی یونس انصاری نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ،افسوس ہے میری ہی پارٹی کے لوگ میرے خلاف ہو رہے ہیں۔

,

ان کا کہنا تھا کہ پولیس جس طرح تعاون کر رہی ہے حملہ کرنے والے پکڑے جائیں گے،  اضابطہ طور پر درخواست دے رہے ہیں۔

Read More
  • 298
Loading ···
No more