NewsHub

جمعیت علمائے اسلام ف کا 25جولائی کو یوم سیاہ اور م

,

اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف  نے  25 جولائی کو یوم سیاہ اور پشاور میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا، کہاکہ 25 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائےگا،شہرشہر احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

,

پی ٹی آئی حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے جے یو آئی (ف) بارش کا پہلا قطرہ بن گئی ،  اے پی سی میں شامل اپوزیشن جماعتوں میں جے یو آئی نے عوامی رابطہ مہم کا اعلان کرکے پہل کردی۔

,

اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) نے 25 جولائی کو یوم سیا ہ اورپشاور میں ملین مارچ کا اعلان کردیا۔ 25 جولائی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جے یوآئی کے کارکن احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

,

پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں نے تاحال یوم سیاہ کا کوئی اعلان نہیں کیا، اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف اور عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔

Read More
  • 713
Loading ···
No more