NewsHub

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا

لاہور:بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراء میں ادا کردی گئی ان کا جاتی امراء میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف نے  بھی اس میں شرکت کی۔ ان کو جاتی امراء میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کیلئے جاتی امراء میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3خصوصی صفیں بنادی گئی ہیں۔

 پہلے شریف میڈیکل کمپلیکس گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کیے گئے،نماز جنازہ کیلئے شریف خاندان اور وی آئی پیز کیلئے 3صفیں تیار کی گئی ہیں۔

عام لوگوں کیلئے 3بجے دروازے کھول دیئے  گئے تاہم خصوصی صفوں اور عام لوگوں کے درمیان فاصلےکیلئے خاردار تاریں نصب کی گئی ہیں۔

اُدھر گرمی کے پیش نظر جنازہ گاہ میں ٹینٹ،کرسیاں ،ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی نصب کیا گیا ،جنازہ گاہ کے اطراف اور درمیان میں  بھی خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کیا گیا۔

Read More
  • 323
Loading ···
No more