NewsHub

بیگم کلثوم نواز کی میت ساتھ کون کون پاکستان آرہاہے؟ نام سامنے آگئے ،تفصیلات جاری

لاہور(این این آئی)بیگم کلثوم نواز کی میت ساتھ کون کون پاکستان آرہا ہے؟ نام سامنے آگئے ،تفصیلات جاری، بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے758سے  جمعہ  کو لاہور پہنچے گی ۔ میت کے ساتھ شہبازشریف اور نواز شریف کی بیٹی اسمہ علی اور ان کے بچوں عثمان علی ، حلیمہ علی اورمحمد ابراہیم لاہور پہنچیں گے ۔مسلم لیگ (ن) بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ  بروز  جمعہ  کوشریف سٹی کمپلیکس میں ادا کی جائے گی ۔نمازجنازہ میں شرکت کیلئے اڈا پلاٹ سے آنے

والوں کو رائے ونڈ روڈ سے سوئی گیس سوسائٹی میں آنا ہوگا ۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالوں کیلئے سوئی گیس سوسائٹی میں پارکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سوئی گیس سوسائٹی کے اندر سے شریف سٹی کمپلیکس میں جاسکیں گے ۔نماز جنازہ کے بعد واپسی کیلئے سوئی گیس سوسائٹی سے بحریہ ٹاؤن ملتان روڈ سے جانا ہوگا ۔
Read More
  • 180
Loading ···
No more