NewsHub

وزیراعظم عمران خان آج 2نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج 2نئی ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق،جمعے کووزیراعظم عمران خان آج 2نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم آفس میں سول سرونٹس سے خطاب بھی کریں گے۔

راولپنڈی ایکسپریس آج رات 8بجے لاہور اور راولپنڈی سے ایک ہی وقت میں روانہ ہوگی، ٹرین میں 685 مسافروں کی گنجائش ہے۔

دونوں نئی ٹرینوں پر پہلے روز مسافروں کو کرایوں پر50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی،ٹرینوں کی گھر سے بکنگ کرانے کیلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20 دن میں 2 ٹرینیں تیارکی گئی ہیں، جس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔

Read More
  • 786
Loading ···
No more