NewsHub

بیچ ریسلنگ میں سلور میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے

Posted on May 13, 2019 By Majid Khan کھیل, لاہور

Inam Butt

لاہور (جیوڈیسک) بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے۔

انعام بٹ برازیل سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں انعام بٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی اور فائنل میں انہیں جارجیا کے ریسلر دیتو مرساگشیو نے دو صفر سے ہرایا۔

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد انعام بٹ نے ورلڈ بیچ گیمز کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا جو رواں سال اکتوبر میں امریکا کے شہر سین ڈیاگو میں شیڈول ہے۔

Read More
  • 802
Loading ···
No more