NewsHub

حمزہ شہباز شریف نے لندن قیام میں توسیع کیلئے درخوا

,

لاہور ( 92 نیوز) حمزہ شہباز شریف نے  لندن میں قیام میں توسیع کے لئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کر ادی ۔

,

پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنماحمزہ شہباز شریف نے  درخواست میں موقف اپنایا کہ  نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے ، علاج کے لئے بیرون ملک قیام کرنا ہے  ۔

,

حمزہ شہباز شریف کی جانب سے  عدالت سے 15روز مزید بیرون ملک قیام  کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ۔

,

نیب لاہور شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز میں ریفرنس تیار کر چکا ہے ۔ ملزمان پر رمضان شوگر ملز کیس میں  اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔

Read More
  • 533
Loading ···
No more